جوانسال بگٹی ،بلوچی شاعر
جوانسال بگٹی نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے بمقام کھٹن میں آنکھ کھولی۔وہ حسین قدروں کے دلدادہ اور درس اخلاق کے ایک معروف معلم تھے۔
پسماندگی کے سبب کسی سکول ، کالج یا مدرسے میں علم کے زیور سے آراستہ تو نہ ہوسکے، تاہم الہامی طور پر علم وفکر اور اپنے نیک سیرت والد گرامی کی صحبت اور پیغمبری پیشہ چرواہاگری میں قدرت کے نظاروں اور پہاڑوں وبیابانوں میں فطرت کے حسن سے متاثر ہوکر شاعری کی جانب گامزن ہوئے۔
بظاہر تووہ گلہ بان اور کاشت کار خاندان سے تعلق رکھتے تھے ۔ تاہم فکری طور پر بابا جوانسال بگٹی اپنی قوم کی اخلاقی قدروں کے نگہبان اور وطن کی سرزمین میں فکر ودانش کا بیج بو کر اس کی خوب آبیاری کرنے والے ہیں۔
بابا جوانسال بگٹی کی شاعری مےں حمد ونعت‘ حسن وعظمت کے علاوہ بلوچی اخلاقی قدروں کی پاسداری کی تلقین وہدایات واضح انداز میں چمکتی دمکتی نظر آتی ہے.

Comments
Post a Comment